راول پنڈی میں48 گھنٹوں کیلئے دفعہ 144 نافذ

ویب ایڈیٹر :


راول پنڈی :   راول پنڈی میں دو روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ ڈی سی او راول پنڈی کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں چار، یا چار سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے، کسی قسم کا اسلحہ رکھنے، کیلوں والے ڈنڈے، غلیل، بال بیرنگ اور کسی قسم کا آتش گیر مادہ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔

دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی، جب کہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال بھی ممنوعہ ہوگا، ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق خواتین، بارہ سال سے کم عمر کے بچوں اور میڈیا کے نمائندوں پر نہیں ہوگا۔ سماء

britain

photos

lookalike

help

Tabool ads will show in this div