ایم کیو ایم رہنما کا عبدالرحمان بھولا سے متعلق اہم بیان
کراچی:ایم کیوایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا بھی عبدالرحمان بھولا سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ عبدالرحمان بھولا کا تعلق ایم کیوایم سے ہے یانہیں،اس بات کا علم نہیں ہے جبکہ سانحہ بلدیہ میں ملوث افراد کوسخت سزا ملنی چاہیے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمارؤف صدیقی نے کہا ہے کہ سیکٹر انچارج تبدیل ہوتے رہے ہیں، تنطیمی معاملات کنوینر،ڈپٹی کنوینر دیکھتے ہیں، میں وزارت کے معاملات دیکھتا ہوں۔،
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کوایسی سزاملے کہ ساری دنیا دیکھے، بلدیہ فیکٹری میں ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے۔ سماء