شیرشاہ روڈ پرکٹ لگانےکےخصوصی فضائی مناظرصرف سماءپر

اسٹاف رپورٹ


ملتان :  مظفر گڑھ اور دوآبہ بند کو بچانے کے شیرشاہ روڈ میں تیسرا کٹ لگا دیا گیا ہے، شیرشاہ روڈ کو بھاری مشینری کے ذریعے کٹ لگایا جارہا ہے۔

دو آبہ بند میں پانی کا دباؤ کم نہ ہونے پر تیسرا کٹ لگایا گیا ہے، شیر شاہ روڈ پر کٹ لگنے کے بعد پانی تحصیل شجاع آباد میں داخل ہوگیا، جس سے چالیس دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ سیلابی ریلے سے سیکڑوں ایکڑ اراضی بھی زیرآب آگئی اور فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں۔ ملتان کی بستی والوٹ، گاگرہ، حاجی پور سمیت متعدد بستیاں زیرآب ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کور کمانڈر ملتان عابد پرویز بھی شیرشاہ کے علاقے میں پہنچ گئے، جہاں حکام کی جانب سے کور کمانڈر کو شیرشاہ بند کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سماء

kunduz

helicopter

Tabool ads will show in this div