نیا پاکستان بنانے نکلے ہیں، حملے یا گرفتاری کا کوئی ڈر نہیں، شاہ محمود قریشی

اسٹاف رپورٹ

لاڑکانہ : تحريک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قريشی سندھ کے شہروں ميں دھرنے لگانے کيلئے لاڑکانہ پہنچ گئے، کہتے ہيں نيا پاکستان بنانے نکلے ہيں، حملے يا گرفتاری کا کوئی ڈر نہيں۔

شاہ محمود قريشی نے لاڑکانہ ميں ميدان سجاليا، عوام سے ان کا فيصلہ پوچھ ليا، شاہ محمود قريشی کا کہنا تھا کہ عمران خان بلا خوف و خطر کنٹينر پر کھڑا ہے، کيونکہ وہ عوام کی بات کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اعلان کيا کہ وہ سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ميں جائيں گے اور عوام کو سڑکوں پر لائيں گے۔ سماء

KESC

D-Chowk

tariff

Tabool ads will show in this div