اسٹیج ڈانسر اور اداکارہ قسمت کےقاتلوں کو گرفتار کرلیا

art_go_418431_1506 [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/Qismat-Baig-Lhr-Pkg-02-12-1-1.mp4"][/video] لاہور : لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹیج ڈانسر قسمت بيگ کے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اداکارہ کا پروموٹر رانا مزمل قاتل نکلا۔ سی آئی اے پولیس نے چار ملزمان کو فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا۔

لاہور پولیس کے مطابق اسٹیج ڈانسر اور اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں کرائے کے قاتل ملوث تھے، جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ قسمت بيگ کے قتل ميں تھيٹر کے لوگ ہي ملوث نکلے ہیں۔ ان لوگوں نے پہلے اداکارہ کو اسٹيج پر متعارف کرايا اور پھر خود ہي اختلافات پر قتل کرا ديا۔

مرکزي ملزمان ميں رانا مزمل اور فہيم وغيرہ شامل ہيں، ملزموں نے اجرتي قاتلوں سے حملہ کرايا، جن کي تلاش جاري ہے۔

qismat-baig-640x408 واضح رہے کہ اداکارہ قسمت بيگ پر چوبيس نومبر کو لاہور میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا، مقتولہ کے موبائل فون ريکارڈ سے ملزمان کا سراغ ملا اور جيوفينسنگ کے ذريعے انہيں گرفتار کيا گيا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل سینیر وزیر پنجاب رنا ثنا اللہ نے بھی انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ قسمت بیگ کے قتل میں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد ملوث ہیں۔ سماء

انٹرٹینمنٹ

stage actress

Lahore Killing

Stage Dancer

Qismat Baig

lahore murder case

Tabool ads will show in this div