اسٹیج ڈانسر اور اداکارہ قسمت کےقاتلوں کو گرفتار کرلیا

لاہور پولیس کے مطابق اسٹیج ڈانسر اور اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں کرائے کے قاتل ملوث تھے، جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ قسمت بيگ کے قتل ميں تھيٹر کے لوگ ہي ملوث نکلے ہیں۔ ان لوگوں نے پہلے اداکارہ کو اسٹيج پر متعارف کرايا اور پھر خود ہي اختلافات پر قتل کرا ديا۔
مرکزي ملزمان ميں رانا مزمل اور فہيم وغيرہ شامل ہيں، ملزموں نے اجرتي قاتلوں سے حملہ کرايا، جن کي تلاش جاري ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ قسمت بيگ پر چوبيس نومبر کو لاہور میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا، مقتولہ کے موبائل فون ريکارڈ سے ملزمان کا سراغ ملا اور جيوفينسنگ کے ذريعے انہيں گرفتار کيا گيا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل سینیر وزیر پنجاب رنا ثنا اللہ نے بھی انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ قسمت بیگ کے قتل میں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد ملوث ہیں۔ سماء