حکومت اور اپوزیشن نے مفادات کیلئے گٹھ جوڑ کرلیا، طاہر القادری

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور مجھے گرفتاری سے ڈر نہیں، قتل عام کا حکم دینے والے پردے کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں، اپنے مفادات کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے گٹھ جوڑ کرلیا، آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہ اترنے والوں کو پارلیمنٹ سے باہر نکال دو، کرپٹ ٹولے کی وجہ سے ملک کا وجود خطرے میں ہے، ايسی جمہوريت پر لعنت ہے جو عوام کے مسائل حل نہيں کرسکتی۔

اسلام آباد میں ایک ماہ سے جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں گرجنے والے اصل

پاکستانی نہیں، عمران خان اور مجھے گرفتاری سے ڈر نہيں، قتل کا حکم دینے والے پردے کے پیچھے چھپے ہیں، اپنے مفادات کيلئے حکومت اور اپوزیشن نے گٹھ جوڑ کرلیا ہے، کرپشن پر مشتمل اتحاد آج یک زبان ہوگیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے افراد آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، انہیں پارلیمنٹ سے باہر نکال دو، 75 فیصد لوگ پارلیمنٹ میں بیٹھنے کے اہل نہیں، الیکشن کمیشن نے آئین کی دھجیاں اڑادیں، پارلیمنٹ میں صبح سے شام تک جھوٹ کا کاروبار ہوتا ہے، ہم عوام کا مقدر بدلنے کیلئے جنگ لڑرہے ہيں، کرپٹ ٹولے کی وجہ سے ملک کا وجود خطرے میں ہے۔

پی اے ٹی سربراہ نے کہا ہے کہ ايسی جمہوريت پر لعنت ہے جو عوام کے مسائل حل نہيں کرسکتی، یہ دھرنا حکمرانوں کے اقتدار کا مرنا ثابت ہوگا۔ سماء

Video

canadian

Tabool ads will show in this div