پاکستانی نوجوان کی دیوار انسانیت نے بھارت میں دھوم مچادی

   1c

کراچی : پاکستانی نوجوان کی دیوار انسانیت پڑوسی ممالک کو بھی متاثر کرنے لگی، روحیل ورنڈ کی کاوش نے بھارت میں بھی دھوم مچادی، وال آف ہیومنٹی کے نام سے غریبوں کی مدد کیلئے ویلفیئر سینٹر قائم کردیا گیا۔

پاکستانی نوجوان روحیل ورنڈ نے انسانیت کی خدمت کیلئے دیوار انسانیت بنائی، غریبوں کیلئے ان کی کاوش نے پڑوسی ممالک کو بھی متاثر کیا، بھارت میں بھی غریبوں کی مدد کیلئے وال آف ہیومنٹی کے نام سے ویلفیئر سینٹر قائم کردیا گیا۔

1e

بھارتی میڈیا نے روحیل ورنڈ کی فلاح انسانیت کی کوششوں کو نمایاں کوریج دی، دی ہندو نے خصوصی طور پر پاکستانی نوجوان کی جانب سے شروع کئے گئے ’’وال آف ہیومنٹی‘‘ پر ایک فیچر آرٹیکل شائع کیا، اس کے علاوہ مراٹھی اور ہندی اخبارات نے بھی اسی خاص طور پر اپنی اشاعت میں شامل کیا۔

1b

بھارتی فلاحی کارکن کا کہنا ہے کہ انہیں واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعے وال آف ہیومنٹی کا پتہ چلا، پاکستان اور ایران میں اس انوکھے انداز کو دیکھ کر بھارت میں بھی اس طرز پر لوگوں کی خدمت کا فیصلہ کیا۔

دی کوئنٹ نے اپنے آرٹیکل میں پاکستان کے بعد بھارت میں غریبوں کی مدد کیلئے قائم وال آف ہیومنٹی پر ایک فیچر پیکیج رپورٹ کی۔

پرو پاکستانی نامی ویب سائٹ نے بھی روحیل ورنڈ کی اس کاوش پر ایک فیچر کیا، جس پر وال آف ہیومنٹی کے بانی نے شکریہ بھی ادا کیا۔ سماء

Rohayl Varind

Wall of Humanity

‘Walls of Humanity’ Will Make This Winter Warmer for the Poor

After Pakistan

Wall of Humanity is Now Going Viral in India

Tabool ads will show in this div