قسمت بيگ کا قتل، رانا ثنا اللہ کا اہم بیان
لاہور: وزيرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اداکارہ قسمت بيگ کا قتل ٹارگٹ کلنگ کا نتيجہ ہے، جس ميں شوبز کے لوگ ملوث ہيں ۔
ميڈيا سے گفتگو ميں وزيرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے بتايا کہ اس کيس کے کچھ ملزمان کو گرفتار کيا جاچکا ہے، قتل میں مزمل نامی پروموٹر اور اس کے ساتھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ قسمت بيگ کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے ، اداکارہ کے قتل میں شوبز انڈسٹری کے لوگ ملوث ہيں۔ وزيرقانون پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو غلط گائیڈ کیا جارہا ہے،شاید انہیں بتایا گیا جارحانہ بیانات سے عوامی حمایت ملے گی۔ سماء