پی پی 78 ضمنی انتخاب، آزاد امیدوار کو ن لیگ پر سبقت

PP 78 Vote Counting jhang Ex 01-12

جھنگ : پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 78 جھنگ کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مولانا مسرور نواز کو مسلم لیگ ن کے امیدوار آزاد ناصر پر برتری حاصل ہوگئی۔

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 78 پر ضمنی انتخاب کیلئے صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

 

سماء کو موصول 87 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق  آزاد امیدوار مولانا مسرور نواز 24127 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ نواز کے آزاد ناصر 17997 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد امیدوار مولانا مسرور نواز کو اہلسنت والجماعت کی حمایت ہے۔ سماء

PUNJAB

POLLING

Bye Election

JHANG

independent candidate

Vote Counting

pp78

Tabool ads will show in this div