ملتان،باراتیوں کی کشتی دریا میں الٹ گئی،دولہا سمیت 17 افراد جاں بحق
ویب ایڈیٹر:
ملتان : ملتان کے علاقے شیر شاہ میں باراتیوں کی کشتی الٹنے سے دولہا سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے، دلہن سمیت 30 افراد کو بچالیا گیا، 2 دن بعد ہی بیوہ ہونے والی مشعل کو امدادی کارروائیاں دیر سے شروع ہونے کا گلہ ہے۔
ملتان کے قریب دریائے چناب میں شیرشاہ کے مقام پر باراتیوں کی کشتی الٹنے سے دلہا سمیت گیارہ افراد جاں بحق، جب کہ دیگر افراد لاپتا ہوگئے۔ کشتی گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے کے باعث ڈوبی۔
ملتان میں خوشیاں اچانک غم میں بدل گئیں، بدقسمت خاندان چناب کے دریائی علاقے میں شادی کے بعد ولیمے کی تقریب کیلئے شیرشاہ آرہا تھا۔ ریسکیو کی کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہوئے تو دریا کے بیچ و بیچ کشتی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں دولہے کی جان چلی گئی۔
سیلاب کا بہاؤ اِس قدر تیز تھا کہ کشتی میں سوار افراد کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ ملا ، کچھ لوگوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور بجلی کے کھمبے پکڑکر جاں بچائی۔ کشتی میں سوار دُلہن سمیت 30 افراد کو زندہ بچالیا گیا۔ پاک فوج ۔ نیوی اور رفاعی اداروں کی جانب سے ڈوبنے والے افراد کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
تمام افراد ایک ہی خاندان سے تھے، جن کا تعلق مظفر گڑھ کے علاقے سنکی سے تھا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے کشتی ڈوبنے کے حادثے پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ سماء