گرفتاری افرادکی رہائی کیلئےعدالتی حکم پرعمل کرینگے،وزارت داخلہ

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت آزاد عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے، دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد کی رہائی  کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔
 
اسلام آباد سے جاری بیان میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد کی رہائی سے متعلق پولیس اور اسلام آباد انتطامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں، سیکشن ون ایٹ ایٹ کے تحت گرفتار افراد کو ضمانتی مچلکے جمع ہوتے ہی رہا کردیا جائے گا۔ سماء

tariff

Tabool ads will show in this div