ہوشیار نیا بحران ! محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

KHI Drought PKG 01-12 RAHEEL

کراچی : اس بار جاڑا خشک سالی ليکر آ رہا ہے کراچی ميں پانی کا بحران مزيد سنگين ہو گا، ڈی جی ميٹ کی وارننگ کے باوجود شہر ميں پانی کی کمی کو پورا کرنے کيلئے کوئی بندوبست نہيں کيا گيا ۔

اس بار موسم سرما ميں خشک سالی کا وار ہوگا محکمہ موسميات نے خطرے کی گھنٹی بجادی محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں کيساتھ میدانی علاقے بھی شدید متاثر ہوں گے، حکمت عملی نہ بنائی تو صورتحال سنگين ہوجائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے تو وارننگ ديکر منصوبہ بندی کا مشورہ ديا ليکن ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح فرید نے میگا سٹی میں پانی کی کمی کا رونا رودیا۔

سردياں بارش کے بغیر گزیں گی اور کراچی ميں طلب کے مطابق پانی کی فراہمی ممکن نہيں، ايسے ميں بوند بوند کو ترستے سمندر کنارے آباد شہر میں ایک نیا بحران سر اٹھارہا ہے، جس پر قابو پانے کیلئے فوری منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔ سماء

DG met

MET OFFICE

winter season

Tabool ads will show in this div