ملک کے متعدد علاقوں ميں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: اسلام آباد ۔ لاہور اور پشاور سمیت ملک کے متعدد علاقوں ميں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان ميں کوہ ہندوکش کا پہاڑی علاقہ تھا۔ اور ريکٹر اسکيل پر زلزلے کی شدت 6.3 اور زمين کی گہرائی میں دو سو کلوميٹر ريکارڈ کی گئی۔۔۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد کے علاوہ دير، ہنگو، مالاکنڈ ۔۔ چترال،،سوات، گلگت۔ لاہور اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں ميں محسوس کيے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔۔۔ ايبٹ آباد ،ہری پور، مظفرآباد، بٹ گرام،ميرپور آزاد کشمير ميں بھی شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اور کئی شہروں میں لوگوں نے اذانيں دينا شروع کرديں۔ سماء