عمران اور قادری کو بہکانے والے کردار سامنے آچکے، رانا ثناء اللہ
اسٹاف رپورٹ
فیصل آباد : سابق وزیر قانون رانا ثناء ﷲ کہتے ہیں کہ عمران خان اور طاہر القادری کو بہکانے والے کردار سامنے آچکے ہیں، دھرنے والے اب مشکل میں پھنس چکے ہیں۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنماء رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے بعد عمران خان کو عوام سے امید جوڑنے کا خیال کیوں آیا؟، ایسی کون سی اُمید تھی جو انہوں نے فوج اور عدلیہ سے لگائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات کی تقریر میں عمران خان کی مایوسی سامنے آگئی ہے، رانا ثنا ﷲ نے ان کرداروں کی بات بھی کی جنہوں نے عمران خان اور طاہر القادی کو اُمید دلوائی اور لانگ مارچ کرایا۔ سماء