ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، یوم ولادت مصطفیٰ ﷺ 12 دسمبر کو ہوگا

Moon-sighting اسلام آباد: ماہِ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، یوم ولادت مصطفیٰ ﷺ 12 دسمبر بروز پیر کو منایا جائے گا۔

ربیع الاول کاچاند دیکھنے کیلئے اجلاس اسلام آباد میں مفتی منیب الرحمان اجلاس کی زیرصدارت ہوا، اسلام آباد اور مضافاتی علاقوں میں مطلع ابرآلود تھا، دیگر علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر سے دیگر مکاتب فکر کے علماء اکرام نے شرکت کی ، جس کے بعد مرکزی کمیٹی کی جانب سے چاند کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق یکم ربیع الاول پہلی دسمبر (کل ) کو ہوگی جبکہ عید میلاد النبیﷺ 12 دسمبر بروز پیر کو ہوگی۔

اس سے قبل مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں چاند نظرآنے کے امکانات کم ہیں،ملک کے دیگرحصوں سے چاند کی شہادتوں کا انتظار ہے، میڈیاقیاس آرائیوں پرمبنی اطلاعات سےگریزکرے۔ سماء

RUET HILAL COMMITTEE

MOON SIGHTING

RABI UL AWWAL

EID MILAD UN NABI

Tabool ads will show in this div