پی اے ٹی رہنماء عمر ریاض عباسی کی گرفتاری و رہائی

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اسلام آباد پولیس  نے عوامی تحریک کے رہنماء عمر ریاض عباسی کو گرفتار کیا اور کچھ ہی دیر بعد رہا کردیا۔

پی اے ٹی ترجمان کے مطابق پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کو بارہ کہو سے آتے ہوئے سیکریٹریٹ پولیس نے حراست میں لیا تاہم کارکنوں کے شدید دباؤ پر کچھ دیر بعد رہا کردیا۔

ترجمان پولیس نے بھی عمر ریاض عباسی کی گرفتاری اور رہائی کی تصدیق کردی، پولیس نے پی اے ٹی رہنماؤں سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی سی ڈی اے کے ڈرائیور کو چھوڑ دیں۔

سماء کی اینکر غریدہ فاروقی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی اے ٹی رہنماء عمر ریاض عباسی کہتے ہیں کہ پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے گرفتاری کے وقت تشدد بھی کیا، اسلام آباد پولیس سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے تھانے لے گئی اور تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا۔ سماء

tariff

remain

Tabool ads will show in this div