میئر کراچی کا 100 روزہ پلان

کراچی : میئر کراچی نے شہر کیلئے 100 دن کے پلان کا اعلان کردیا، وسیم اختر کہتے ہیں کہ وسائل کم ضرور ہیں لیکن شہریوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
میئر کراچی نے 100 دن کے منصوبے کا اعلان کردیا، وسائل کی کمی کا اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیموں کو مل کر کامن کرنے دعوت بھی دے دی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر بولے کہ شہر کی بڑی سڑکوں کی مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر ہوگا، کراچی والے ہم سے صفائی کا پوچھتے ہیں، کم وسائل کے باوجود امید ہے کہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔
ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن نے شہر کا کچرا اٹھانے کا ٹھیکہ چائنہ کو دینے پر سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی، کہتے ہیں کہ وزارت بلدیات کا ٹھیکہ بھی چائنا کو دے دیا جائے۔ سماء