چنبہ ہاؤس،سمیعہ کاپراسرارقتل،کیس میں سنسنی خیزموڑ

d1-3 لاہور : لاہور کے چنبہ ہاؤس میں خاتون کی پراسرار ہلاکت سنسنی خیز موڑ پر آگئی، پولیس نے تفتیش کیلئے دو ملازموں کو گرفتار کرلیا، گاڑی کے مالک اشرف سے بھی تفتیش جاری سماء کے مطابق لاہور کے چنبہ ہاؤس میں چالیس سالہ خاتون سمیعہ چوہدری کی پراسرار ہلاکت کا کیس سنسنی خیز موڑ پر آگیا ہے، خاتون کی موت کا معمہ تاحال حل نہ ہوسکا مگر  پولیس نے تفتیش کیلئے چنبہ ہاؤس کے دو ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق کمرہ چنبہ ہاؤس کے ملازم سلامت نے اپنی ضمانت پر کمرے کی بکنگ کرائی اور دیا، ملازم سلامت کو گرفتار کر کے تفتیش کی جارہی ہے دوسری جانب پولیس نے سمعیہ کو پروٹوکول دینے والے زین العابدین کو بھی گرفتار کرلیا ہے، جس سے وقوعہ کے روز سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ Samiyya Death Followup Lhr UsMan Pkg 28-11 دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ چنبہ ہاؤس سے برآمد ہونے والی گاڑی ایم این اے اشرف چوہدری کی نہیں، گاڑی کسی اور اشرف نامی شہری کی ہے، جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ سماء

Samia Chaudhary

PMLN worker

lahore female murder case

lahore murder case

Chamba House

Tabool ads will show in this div