سلینا گومز کی دھماکے دار انٹری

5 لاس اینجلس : معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے دوبارہ انسٹا گرام پر دھماکے دار انٹری دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق معروف امریکی گلوکارہ سیلنا گھومز نے ایک بار پھر انسٹا گرام پر دھماکے دار انٹری دے دی ہے۔ سماجی تصاویر شیئرنگ سائٹ انسٹا گرام پر سلینا گومز نے دوبارہ اکاؤنٹ ایکٹیویٹ کرلیا ہے۔ اس موقع پر سلینا گومز نے اپنے پرستاروں کا بھی بہت شکریہ ادا کیا۔ selena یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سلینا گومز اگست سے انسٹا گرام سے غائب تھیں، انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی بلیک اینڈ وائٹ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی واپسی کی اطلاع دی ہے۔ سلینا نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں کہا کہ یہ سال ان کے لئے سخت ترین رہا ہے لیکن اس کے ساتھ قدرت نے انہیں بہت نوازا بھی ہے۔ سماء

singing

Selena Gomez

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div