کشمیرسمیت تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرناچاہتاہیں،پاکستان

966665-Ind-1443873579-884-640x480 اسلام آباد  پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ دوسری جانب او آئی سی نے پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نہتے کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال فوری بند کرے۔ اسلامی کانفرنس کی تنظیم (او آئی سی) نے کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کیلئے ان کی جائز جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کیخلاف طاقت کا استعمال بند کرے۔ دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق جموں و کشمیر سے متعلق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل خصوصی نمائندہ عبداللہ العلیم نے جدہ میںکشمیر سے متعلق سمینار اور تصویری نمائش کے موقع پر کہا کہ حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں صورت حال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔ 560fb2f4965a3 انہوں نے کہا کہ او آئی سی کشمیری عوام کی آذادی کیلئے جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔ او آئی سی نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نہتے کشمیریوں کیخلاف طاقت کا استعمال فوری بند کرے۔ سمینار اور تصویری نمائش کا اہتمام او آئی سی اور جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ قونصل جنرل شہر یار اکبر خان نے اپنے خیر مقدمی کلمات میں کہا کہ تقریب کا اہتمام 1947میں بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی داخلے کی یاد میں کیا گیا تھا۔ کشمیری عوام کے حقیقی نمائندہ غلام محمد صفی نے سمینار کے شرکاءکو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور عالمی برادی سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے میں اپنا کردار ادا کرے۔ oic-calls-upon-india-un-to-resolutions-on-kashmir-1460909478-7887 چیئر مین کشمیر کمیٹی جدہ مسعود احمد نے عالمی برادی پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں المیئے پر چپ کا روزہ توڑے۔انہوں نے کشمیری عوام کی جانب سے عبداللہ العلیم ایک قرار داد پیش کی،جس میں او آئی سی سے کشمیر کا مسلہ حل کرنے کیلئے کوششیں مزید تیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرمنظور الحق نے مسلہ کشمیر کی حمایت پر او آئی سی اور سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کی ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ سماء

FO

indian forces

PAINTING

pakistan foreign office

Kashmiri Leaders

Pakistani Ambassador

Tabool ads will show in this div