اپٹما کا ٹیکسٹائل ملز کو تالہ لگانے کا اعلان

Textile

لاہور : اپٹما نے پنجاب بھر کی ٹیکسٹائل ملز بند رکھنے کا اعلان اور بجلی کا کمرشل ریٹ 7 روپے فی یونٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن پنجاب نے صوبہ بھر میں ملز 6 دسمبر کو بند رکھنے کا اعلان کردیا، صدر اپٹما کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کیخلاف صوبہ بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔

اپٹما پنجاب کے صدر نے کہا ہے کہ 6 دسمبر کو ٹیکسٹائل ملز کے مزدور ملوں کے باہر احتجاج کریں گے، حکومتی اقدامات سے 70 ٹیکسٹائل ملیں بند ہوچکی ہیں، 50 فیصد ملیں 3 کی بجائے 2 شفٹوں میں کام کررہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت سے درآمد دھاگے کے باعث ملکی یارن سیکٹر متاثر ہوا۔ اپٹما نے بجلی کا کمرشل ریٹ 7 روپے فی یونٹ کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔ سماء

PUNJAB

economic

APTMA

Textile Mills Strike

6th December

All Pakistan Textile Mills Association

Power Rate

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div