شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، الطاف حسین

ویب ایڈیٹر

کراچی : الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے شہید کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کو ان کی تنظیمی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق پرست شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہمیں کامل یقین ہے کہ حق پرستی کی تحریک منزل مقصود پر ضرور پہنچے گی۔

ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی چوتھی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ حق پرستی کی جدوجہد میں ہزاروں ساتھیوں نے ثابت قدم رہتے ہوئے جام شہادت نوش کیا مگر باطل قوت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

ان کا کہنا ہے کہ حق پرستی کی جدوجہد میں تحریک کے سینئر ساتھی ڈاکٹر عمران فاروق کی شہادت ایسا دکھ ہے جو ہمیشہ تازہ رہے گا، وہ تحریک کے کارکنان کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

الطاف حسین نے کہا کہ تحریک کے پُرعزم، مخلص اور بہادر کارکنان کو چاہئے کہ وہ حق پرست شہداء کی قربانیوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں، تمام تر ظلم و ستم اور جبر و استبداد کے باوجود کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، اور حق پرستی کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنا ر ہوگی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010ء کو لندن میں نامعلوم شخص نے قتل کردیا تھا جبکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس اس حوالے سے تحقیقات کررہی ہیں تاہم ابھی تک کوئی مثبت پیشرفت نہیں ہوسکی۔ سماء

شہید

عمران

law

western

galaxy

Tabool ads will show in this div