مسافروں کے احتجاج پر پی آئی اے نے تاخیر پر رحمان ملک اورڈاکٹررمیش کو آف لوڈ کردیا

ویب ایڈیٹر:


کراچی :  کراچی میں پی آئی اے کے مسافروں نے کمال کردیا، دیر سے آنے پر سینیٹر رحمان ملک اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کو آف لوڈ کرادیا،  پرواز دونوں پارلیمنٹیرینز کو چھوڑ کراسلام آباد چلی گئی۔

اسلام آباد میں تبدیلی آئے نہ آئے، کراچی میں تبدیلی آگئی ہے، فلائٹ لیٹ ہونے پر مسافروں کا میٹر گھوم گیا، سینیٹر رحمان ملک اور ڈاکٹر رمیش کمار کو جہاز سے اتار دیا۔

کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ پی کے 370 رحمان ملک کے انتظار میں ڈھائی گھنٹہ لیٹ ہوئی، تو مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اور اٹھ کھڑے ہوئے اور جہاز میں ہی انقلاب برپا کر دیا۔

پہلے باری آئی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کی، جو جہاز میں رحمان ملک سے تھوڑاپہلے پہنچے۔ آخر کار ڈاکٹر رمیش کمار کو عوام کے آگے ہتھیار ڈالنا ہی پڑے۔

کچھ ہی دیر بعد رحمان ملک پہنچے، تو مسافروں کا غصہ دیکھ کر الٹے پاؤں لوٹ گئے۔ لیکن بپھرے مسافروں نے پیچھا نہ چھوڑا کھری کھری سنادی، رحمان ملک نے صفائیاں بھی پیش کیں، لیکن سب بے کار رہا، اور جہاز سے اتار دیا۔ گالیاں پڑیں تو رحمان ملک بھی واپس، پرواز دونوں کے بغیر کراچی سے اسلام آباد چلی گئی۔ سماء

پر

ملک

کو

نے

PPP

آئی

پی

Murder

david

gold medal

Tabool ads will show in this div