نریندرا مودی بال بال بچ گئے

Modi Pkg 24-09

نئی دہلی : نریندرا مودی بال بال بچ گئے، بھارتی وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی منظوری کرنیوالے القاعدہ کے 3 سرگرم کارکن گرفتار کرلئے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائیوں میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان کو حراست میں لیا ہے، جنہوں نے نریندرا مودی سمیت 22 اہم رہنماؤں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق گرفتار القاعدہ ارکان مختلف ممالک کے سفارتخانوں کو دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہیں، ملزمان کی شناخت عباس علی، آصف سلطان محمد اور محمد کریم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ این آئی اے نے خفیہ اطلاع پر جنوبی ریاست تامل ناڈو میں کارروائیاں کیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، زیرحراست ملزمان پر مختلف عدالتوں میں دھماکوں کا بھی الزام ہے۔ ویب ڈیسک

ALQAEDA

Narendar Modi

NIA

National Investigation Agency

Tabool ads will show in this div