پولیس موبائل پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

A policeman stands near Bacha Khan airport in Peshawar

پشاور : پہاڑی پورہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہل شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

سماء کے مطابق پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے گھات لگا کر فائرنگ کردی، جس سے ایک اہل کار موقع پر شہید، جب کہ 3 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، جو حملے کے بعد قریبی گلیوں میں فرار ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔

ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، جب کہ شہید اہل کار کا جسد خاکی بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء

KPK

POLICEMEN

police mobile

Attack on Police mobile

Tabool ads will show in this div