میئر کراچی وسیم اختر نئے مشن پر

کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے نئے مشن کا آغاز کردیا، پی ٹی آئی رہنماء عمران اسماعیل کو ٹیلی فون کیا جبکہ اے این پی سینیٹر شاہی سید سے ملاقات کیلئے خود مردان ہاؤس پہنچ گئے، شہر قائد میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے اور مل کر مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کردیا۔

میئر کراچی وسیم اختر نے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کیلئے نئے مشن کا آغاز کردیا، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء نے پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل کو ٹیلی فون کیا اور ساتھ مل کر کراچی کے مسائل حل کرنے کا عزم ظاہر کیا، تحریک انصاف رہنماء نے بھی میئر کراچی کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

وسیم اختر اے این پی قیادت سے ملنے کیلئے مردان ہاؤس پہنچ گئے، سینیٹر شاہی سید نے میئر کراچی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وسیم اختر اور شاہی سید کے درمیان گفتگو میں شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ سماء

MAYOR KARACHI

Imran Ismael

Shahi Sayed

Political Parties Meeting

Coalation

Tabool ads will show in this div