شہید ڈی ایس پی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Dsp Murder Followup khi upd pkg 28-11 khurram

کراچی : شہيد ڈی ايس پی فيض شگری کو پورے اعزاز کيساتھ سفر آخرت پر روانہ کرديا گيا۔

کراچی میں گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے والے فيض شگری کی نماز جنازہ پوليس ہيڈکوارٹر گارڈن ميں ادا کی گئی، نماز جنازہ ميں وزيراعلی سندھ سميت ڈی جی رينجرز، آئی جی سندھ سميت ديگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

گلستان جوہر ميں پيش آنيوالے قتل کيس ميں ابتدائی تفصيلات جمع کرلی گئی ہيں، شہید ڈی ایس پی نے پہلوان گوٹھ اور پھر ہارون رائل سٹی کا روٹ استعمال کیا۔ ايئرپورٹ کے علاقے ميں تین ماہ کی پوسٹنگ کے دوران فيض شگری ایک ہی راستہ استعمال کرتے رہے جہاں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے۔

تفتيشي حکام کے مطابق تین موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نشانہ بنانے کے بعد رانگ سائیڈ واپس آئے، اطمینان سے چائے کے ہوٹل پر رُکے نعرے لگائے اور فرار ہوتے ڈی ایس پی گلبرگ کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے سترہ اور ہوٹل سے دو خول ملے ہيں۔ سماء

TRAFFIC POLICE

gulshan e iqbal

Police under Attack

DSP Killed

Policeman Injured

Aladin Park

Gulsitan-e-Johar

Tabool ads will show in this div