نئےصوبے نہ بنانے کی ضد پاکستان کو مٹا دے گی: الطاف حسین
کراچی/ لندن: الطاف حسین نے کہا ہے کہ نئے صوبے نہ بنانے کی ضد پاکستان کو دنیا کےنقشے سے مٹا دے گی۔ ملک بچانا ہے تو فوری طور پر بلدیاتی نظام لانا ہوگا۔
اپنی سالگرہ کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال پاکستان کوکھوکھلا کررہی ہے۔ ملک میں انتظامی طور پرنئے یونٹ بنانا بہت ضروری ہے۔
انہو ں نے کہا نئےصوبوں کی بات کرنے پرمیرےخلاف واویلا کیا گیا جبکہ آج طاہرالقادری بھی نئےصوبوں کی بات کررہےہیں۔ ان کی باتوں کا غلط مطلب نکانے کے بجائے گہرائی سے سمجھا جائے۔
الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم میں کرپشن اور تشدد برداشت نہیں کی جائےگی۔ یونٹ، سیکٹروں اوررابطہ کمیٹی میں ایماندار لوگوں کو لایا جائے گا۔ سماء
unicef
galaxy
تبولا
Tabool ads will show in this div