اسلام آبادہائیکورٹ کاگرفتار650افرادکیخلاف مقدمات ختم کرنیکاحکم

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد :   ہائی کورٹ اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاری پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے 650 کارکنوں کے خلاسف مختلف مقدمات فوری طور پر خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتار کارکنوں سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی، جس میں عدالت نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے تمام 650 افراد کے خلاف مقدمات فوری خارج کرنے کا حکم دیا، اس سے قبل 14 ستمبر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ گرفتار 650 افراد کی رہائی کا حکم دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے رہائی کے حکم پر آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا، تاہم بعض افراد پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے میں بھی ملوث ہیں۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق گرفتار افراد کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ7کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،جس کے بعد تمام افراد کو دیگر مقدمات میں دوبارہ گرفتار کیا گیا، پولیس کی جانب سے ان افراد کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کرنے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔ سماء

boys

Tabool ads will show in this div