ارکان پارلیمنٹ پر مصیبت آگئی

Parliamentarians Irregularities Isb Pkg 10-10

.اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کرنے کی منظوری دے دی۔

کون سا رکن پارلیمنٹ کتنا مالدار ہے، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کتنی ہے یہ راز اب راز نہیں رہے گا، سب منظرعام پر آئے گا،چیف الیکشن کمشنر نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کی منظوری دے دی۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق یکم دسمبر سے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی جانچ پڑتال شروع ہوگی۔

کمیشن کا پولیٹیکل فنانس ونگ ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں مکمل چھان بین کرے گا۔

تاہم ضرورت پڑنے پر ایف بی آر، نیب اور دیگراداروں کو بھی حرکت میں لایا جائے گا۔ سماء

ELECTION COMMISSION

Assets

parlimentarians

Tabool ads will show in this div