پتھرائی پری کی داستان

Pari Pathar Isb Pkg 26-11 [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/Pari-Pathar-Isb-Pkg-26-11.mp4"][/video]

اسلام آباد:مارگلہ کی پہاڑٰیوں پر پتھرائی پری کی داستان زبان زدعام ہے۔

روایت ہے کہ آج سے پانچ صدی پہلے بری امام سرکار نے پری کو پتھر بنا دیا تھا۔اسی پتھرائی پری کو دیکھنے کیلیے سیڑھیوں سے آنے جانے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔صدیوں پرانا یہ برگد کا پیڑ بھی شائد ان لمحات کا گواہ ہو  جن کی کہانی سینہ بہ سینہ چلی آرہی ہے ۔

پتھرائی پری کے پہلو میں  بوڑھے برگد سےبندھی منتوں کی یادگاریں عقیدت مندوں کے اعتقاد کی عکاس ہیں ۔ان پیڑوں پہاڑوں پر بندروں کا بھی بسیرا ہےلیکن وہ آنے جانے والوں کو عموماً بالکل تنگ نہیں کرتے ہیں۔

کئی صدیاں گزرنے کے بعد بھی روزانہ اس پری کے دیوانے سینکڑوں کی تعداد میں اس دیکھنے آتے ہیں۔ سماء

BARI IMAM

pari pathar

Tabool ads will show in this div