پارلیمانی رہنماؤں سےمشاورت،پارلیمنٹ اجلاس سےقبل اہم اجلاس طلب

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد :   وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پارلیمانی رہ نماؤں کا اہم اجلاس آج شام طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کو آج شام ساڑھے چار بجے اپنے چیمبرمیں مدعو کیا ہے۔ اجلاس میں پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے اور ملکی سیاسی صورت حال پر غور ہوگا، ذرائع کا کہا ہے کہ سیلاب اور دھرنوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس بھی چھ روز کے وقفے کے بعد آج شام طلب کیا گیا ہے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بحث جاری رکھی جائے گی۔

اجلاس کے اختتام پر آئین و پارلیمنیٹ کی بالادستی اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے قرار داد منظور کیے جانے کا امکان ہے۔ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنے کے باعث بلایا جانے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سیلاب کے باعث ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ سماء

dharna

anniversary

طلب

اجلاس

Tabool ads will show in this div