کراچی : ایک اور پولیس افسر کی گاڑی پر حملہ

4

کراچی : کراچی میں پولیس افسران دہشت گردوں کے نشانے پر، چند گھنٹوں میں دوسرے ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ کردی گئی، ظفر حسین کے گارڈ کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

کراچی کے علاقے گلشتن اقبال میں چند گھنٹوں کے دوران دوسرے پولیس ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ کردی گئی، یونیورسٹی روڈ پر ظفر حسین کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تاہم وہ محفوظ رہے۔

مزید جانیے : الہ دین پارک کے قریب فائرنگ، ڈی ایس پی شہید، اہلکار زخمی

ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی گلبرگ ظفر حسین کے گارڈ کی بروقت اور جوابی کارروائی سے موٹر سائیکل سوار حملہ آور فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل گلشن اقبال کے علاقے الہ دین پارک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی شگری کو شہید کردیا جبکہ واقعے میں ان کا محافظ ہیڈ کانسٹیبل زخمی بھی ہوا تھا۔ سماء

Police under Attack

DSP Traffic

Tabool ads will show in this div