الہ دین پارک کے قریب فائرنگ، ڈی ایس پی شہید، اہلکار زخمی

Sp Firing Stills Khi 27-11

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/Sp-Firing-Stills-Khi-27-11.mp4"][/video]

کراچی : الہ دین پارک کے قریب فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس فیض علی شگری شہید ہوگئے، واقعے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی بھی ہوا، کنیز فاطمہ سوسائٹی میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے الہ پارک کے قریب ڈی ایس پی فیض علی شگری کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم ڈرائیور کی جانب سے کار نہ روکنے پر حملہ آوروں نے پیچھے سے فائرنگ کردی۔

نمائندہ سماء کے مطابق ٹریفک پولیس میں تعینات ڈی ایس پی فیض علی شگری اور ان کے ساتھ بیٹھے ہیڈ کانسٹیبل کو گولیاں لگیں، دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم پولیس افسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جبکہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب اسکیم 33 کی کنیز فاطمہ سوسائٹی میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صرف آدھے گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 2 واقعات ہوئے جس میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ سماء

TRAFFIC POLICE

gulshan e iqbal

Police under Attack

DSP Killed

Policeman Injured

Aladin Park

Gulsitan-e-Johar

Tabool ads will show in this div