شہر قائد کی دیواروں پر سیاسی جنگ میں تیزی

Mqm Plus One Pkg  26-11 Arsalan

کراچی: شہر قائد کی سياست میں کيا ہونے جارہا ہے، دیواروں پر سیاسی جنگ تیز ہوگئی، رابطوں میں بھی کافی تیزی آگئی ہے۔

ادھر نو نومبر کو عشرت العباد سندھ کی گورنری سے فارغ ہوئے اور اُدھر ایم کیوایم کے حوالے سے پراسرار سرگرمیوں کا سلسلہ تیز ہوگیا۔

دس نومبر کو کراچی کی دیواروں پر پرویز مشرف کے خلاف نعرے لکھ دیئے گئے جس کا بدلہ چار دن بعد جئے مشرف کے نعروں سے لیا گیا یہی نہیں بلکہ پندرہ نومبر کو کراچی پریس کلب پر فاروق ستار اور پرویزمشرف کی تصاویر کے ساتھ متحدہ قومی جرگہ کے بینرز لگ گئے۔

ڈاکٹر عشرت العباد بارہ نومبر کو دبئی پہنچے، ساتھ ساتھ مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار بھی پہنچ گئے، ایم کیوایم کے بِچھڑوں کا دبئی میں اچانک ایک ساتھ جمع ہونا سب کو حیران کرگیا، چودہ نومبر کو ڈاکٹر عشرت العباد نے پرویز مشرف سے ملاقات کی۔

اس ساری صورت حال سے بہت پہلے خواجہ اظہار الحسن نومبر کے آغاز میں دبئی میں پرویزمشرف سے مل کر انہیں فاروق ستار کا اہم پیغام بھی پہنچاچکے ہیں۔

نومبر کی پچس تاریخ کو پیرپگارا نے عامر خان سے ملاقات کی اور اگلے ہی روز پیر پگارا نے پرویز مشرف کو فون گھما کر دبئی کے لیے سامان پیک کرلیا، کیا ہورہا ہے، کیا ہونے جارہا ہے، بلی تھیلے سے باہر آنے کو ہے۔ سماء

FAROOQ SATTAR

pervez musharaf

MQM Pakistan

Dr Ishrat ul Ibad khan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div