عوام کے دلوں پر راج کرنے والا جرنیل

Cp0l1MsW8AEH6ev

کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوج کے جرنیل ہوتے ہوئے عوام کے دلوں پر راج کیا، وہ لوگوں کے جرنیل تھے۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد قوم کے دل شکستہ تھے جنرل راحیل شریف سانحے کے مقام پر پہنچے اور غم میں ڈوبی ماؤں کے آنسوؤں کو صاف کیا، ٹوٹے دلوں کو سینے سے لگالیا اور پھر گویا سپہ سالار نے یہ اپنے فرائض میں ہی شامل کرلیا۔

54b3f6d3e391b

کبھی بھی کہیں بھی کچھ بھی ہوجائے جنرل راحیل شریف سب سے پہلے پہنچے اور بتادیا کہ عوام اور فوج کا دکھ درد سانجھا ہوتا ہے، اگلے محاذوں پر دادِ شجاعت رقم کرتے سپاہی عید پر اپنے گھر والوں کی یاد میں اداس نہ ہوں، آپ کا جرنیل آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔

raheel3

کیا ادائے دلربائی ہے کہ پاک فوج کے شہدا کے اہل خانہ سے گھل مل گئے، فوجی مشقوں میں شامل سپاہیوں کے ہاتھ ہی تھام لیے روایت شکن اور ایک بڑے دل والا جرنیل کراچی آئے تو بدامنی کا مرکز کہلائے جانے والے شہر میں گاڑی کا شیشہ کھول کر گھومتے رہے۔

دلوں کو راج کرنے والے سپہ سالار کو آج پوری قوم شکریہ راحیل شریف کہہ رہی ہے۔ سماء

ARMY CHIEF

pak army

DG ISPR

ASIM SALEEM BAJWA

general raheel sharif

Tabool ads will show in this div