برطانوی وزیرخارجہ پاکستان کے شیدائی ہوگئے
اسلام آباد: پاکستان کے دورے پرآئے برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے پاکستان کے دورے کویادگار قرار دیاہے۔
برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی جانب سےٹوئٹرپرجاری کردہ ویڈیومیں بورس جانسن کو پاکستان کی تعریف کرتے دیکھا جاسکتاہے۔ انھوں نے بتایاکہ یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
"What a stupendous country this is... what sensational opportunities!" Watch @BorisJohnson speak of his first trip to Pakistan. pic.twitter.com/WXh6yztpeq
— Thomas Drew (@TomDrewUK) November 25, 2016
بورس جانسن کاکہناتھاکہ پاکستان ایک شاندار ملک ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تجارتی روابط نئے انداز میں بنانےکےبہترین مواقع ہے۔انھوں نے بتایاکہ برطانیہ کی دو فیصد آبادی کا تعلق پاکستان سے رہا ہے۔
وزیرخارجہ جانسن نے پاکستان کے دورے میں اسلام آباد کے علاوہ لاہور کی بھی سیر کی اور کئی تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا اور خوب انجوائے کیا۔ سماء