عمران خان اتوار کو کراچی میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرینگے

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : عمران خان اتوار کو کراچی میں احتجاجی جلسے سے خطاب کریں گے، پی ٹی آئی کور کمیٹی نے عمران اسماعیل کو انتظامات کی ذمہ داری سونپ دی، شاہ محمود قریشی کے بیٹے کو جاوید ہاشمی کی خالی نشست پر الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، شاہ محمود قریشی کے بیٹے کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، این اے 149 کی نشست جاوید ہاشمی کے استعفیٰ  سے خالی ہوئی تھی۔

کور کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان اتوار کو کراچی کا دورہ کریں گے جہاں احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کے بعد اسی روز واپس اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔

پی ٹی آئی نے عمران اسماعیل کو کراچی میں جلسہ کے انتظامات کی ذمہ داری سونپی ہے، سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ شہر قائد کا جلسہ بڑا ہوگا، آج رات مقام کا فیصلہ ہوجائے گا، اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں میں مشاورت جاری ہے۔ سماء

burger

code

dacoit

عمران خان

Tabool ads will show in this div