نئے آرمی چیف جنرل راحیل کے مشن کو آگے بڑھائیں گے

coas cjcscc اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ  نئے آرمی چیف کیلئے دعا گو ہیں، نئے آرمی چیف بھی جنرل راحیل کے مشن کو آگے لے کر جائیں گے، قوم، حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سماء سے خصوصی گفت گو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے نئے آرمی چیف کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کیلئے دعا گو ہوں، نئے آرمی چیف جنرل راحیل کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاک فوج کے بہترین افسران کا انتخاب کیا گیا ہے، نئے آرمی چیف کیلئے بھی ملک کو دہشت گردی سے پاک اور سرحدی تناؤ جیسے چیلنج درپیش ہیں، جنرل راحیل شریف نے ایک روشن روایت قائم کی، یہ روایت اب برقرار رہے گی، قوم، حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سماء

RAHEEL SHARIF

KHAWAJA ASIF

DEFENSE MINISTER

New Army Chief

new COAS

general zubair hayat

general qamar javed bajwa

Tabool ads will show in this div