ملتان میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران متاثرین لڑ پڑے، 2 افراد زخمی

اسٹاف رپورٹ

ملتان : ملتان میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران سیلاب متاثرین لڑپڑے، شجاع آباد اور شیر شاہ میں لڑائی کے دوران 2 افراد کے سر پھٹ گئے، بیچ بچاؤ اور کھانا بانٹنے کے بجائے انتظامیہ پروٹوکول میں ہی لگی رہی۔

شیر شاہ روڈ پر امدادی سامان پہنچا تو بڑی تعداد میں سیلاب زدگان ٹرک پر جھپٹ پڑے، پھر چھینا جھپٹی کے دوران لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا جس میں ایک بزرگ اور لڑکے کا سر پھٹ گیا۔

شجاع آباد میں بھی وزیراعلیٰ کی آمد کے بعد امدادی ٹرک آیا تو متاثرین لپکے اور چھینا جھپٹی میں معاملہ بگڑ گیا، انتظامیہ کے لوگ بھی تماشہ دیکھتے رہے، کسی نے اپنی نگرانی میں راشن تقسیم کرنے کی کوشش نہیں کی اور وزیراعلیٰ کی آمد کی وجہ سے سب کے سب پروٹوکول میں ہی مصروف رہے۔ سماء

زخمی

MQM

tsunami

dance

Tabool ads will show in this div