صوبے کے پانچ میں سے چار کمشنرز نے چارج سنبھال لیا

اسٹاف رپورٹ
کراچی: سندھ میں کمشنری نظام کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد، کراچی سمیت صوبے کے پانچ میں سے چار ڈویژنز میں کمشنرز نے چارج سنبھال لیا ہے۔۔ شہریوں نے صاحب بہادر کے نظام کی بحالی پر ۔۔۔ ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔۔

رات گئے کمشنری نظام کی بحالی کا نوٹفکیشن جاری ہونے کے بعد صوبے کے پانچ میں سے چار ڈویژنز میں کمشنرز نے چار سنبھال لیا ہے ۔۔

کراچی کی ایک ضلع کی حیثیت ختم کر کے پرانے پانچ اضلاع ۔۔ ملیر ۔۔ شرقی ۔۔ غربی ۔۔ جنوبی اور وسطی بحال کر دیئے گئے ہیں ۔۔  سابق ڈی سی او روشن علی شیخ نے کمشنرکراچی ڈویژن کا چارج سنبھال لیا ہے ۔۔ کراچی کے شہریوں نے کہا ہے کہ کمشنری نظام کی بحالی سے ترقیاتی منصوبے متاثر نہیں ہونے چاہئیں ۔۔

 سابق ڈی سی او احمد بخش ناریجو نے کمشنر حیدرآباد ڈویژن ۔۔ انعام اللہ دھاریجو نے کمشنر سکھر ڈویژن ۔۔ اور عبدالعلیم لاشاری نے کمشنر لاڑکانہ ڈویژن کا چارج سنبھالا ہے ۔۔  میرپورخاص ڈویژن کے کمشنر کے تقرر کا نوٹفکیشن جاری نہیں ہوسکا ہے ۔۔ سابق ڈی سی او غلام حسین میمن ہی کے دو دن بعد حج سے واپسی پر کمشنر میرپور خاص ڈویژن کا چارج سنبھالے جانے کا امکان ہے ۔۔

سندھ کے شہریوں نے کمشنری نظام کی بحالی پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔۔

کمشنری نظام کی بحالی سے سندھ کے اضلاع کی تعداد تیئیس سے بڑھ کر ستائیس ہوگئی ہے۔۔

حیدرآباد ڈویژن نو اضلاع ۔۔ حیدرآباد ۔۔ ٹنڈوالہ یار ۔۔ ٹنڈومحمدخان ۔۔ مٹیاری ۔۔ بدین ۔۔ ٹھٹھہ ۔۔ دادو ۔۔ جامشورو اور بے نظیرآباد پر مشتمل ہوگا ۔۔

سکھر ڈویژن چار اضلاع ۔۔ سکھر ۔۔ گھوٹکی ۔۔ خیرپور اور نوشہروفیروز پر مشتمل ہوگا ۔۔

لاڑکانہ ڈویژن پانچ اضلاع ۔۔ لاڑکانہ ۔۔ قمبر ۔۔ شکارپور ۔۔ جیکب آباد اور کشمور پرمشتمل ہوگا ۔۔

میرپورخاص ڈویژن چار اضلاع میرپورخاص ۔۔ عمرکوٹ ۔۔ تھرپارکر اور سانگھڑ پر مشتمل ہوگا ۔۔سماء

میں

کے

چار

سے

نے

لیا

unicef

harbhajan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div