کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالبعلم پر تشدد ثابت، پاکستان میں علاج ممکن نہیں
کراچی : کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالبعلم پر بدترین تشدد ثابت ہوگیا، محمد احمد کا علاج پاکستان ميں ممکن نہيں، ميڈيکل بورڈ نے بيرون ملک علاج کی تجويز ديدی۔
کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالبعلم احمد پر بدترین تشدد ثابت ہوگیا، تاہم اس کے والد کا کہنا ہے کہ محمد احمد پر تشدد کس نے کیا؟، کسی کو قصور وار نہیں ٹھہراسکتا، تحقیقاتی ایجنسیاں ہی بتا سکتی ہیں۔
میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں واضح طور پر بتادیا کہ احمد کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں، ساتھ ہی تجویز بھی دے دی کہ اسے جلد سے جلد علاج کیلئے بیرون ملک بھیجا جائے۔
کل تک جو بچہ بے جان پڑا تھا آج اُس میں حرکت آئی تو والدین کی زندگی میں جیسے نئی روح آگئی، سر سے پیر تک بدترین تشدد سہنے والے احمد کے چہرے پر مسکان بھی تھی۔
والدین پر دس اگست کو اُس وقت قیامت ٹوٹی تھی جب کیڈٹ کالج سے احمد کی بیماری کی اطلاع دی گئی مگر احمد کو دیکھا تو حقیقیت کھل کر سامنے آئی، ہر امتحان میں اول آنیوالا ہونہار طالبعلم اِس وقت زندگی کے سب سے مشکل امتحان میں ہے۔ سماء