وزیراعظم نواز شریف کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کریں گے، میاں صاحب موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث کو سمیٹیں گے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں پر حکومت کا نکتہ نظر واضح کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں بتائیں گے کہ دھرنا دینے والی جماعتوں کے آئینی مطالبات مان لئے گئے ہیں اور اب دھرنوں کا کوئی جواز نہیں۔

موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 سمتبر کو طلب کیا گیا تھا، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بحث کا آغاز کیا تھا جبکہ وزیراعظم بحث کو سمیٹیں گے۔ سماء

Ishaq Dar

dacoit

Tabool ads will show in this div