بند توڑنے اور دہشت گردی کا الزام، جمشید دستی نے گرفتاری دیدی

اسٹاف رپورٹ

مظفر گڑھ : رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے 2 ساتھیوں سمیت گرفتاری دیدی، ایم این اے پر سیلاب کے دوران بند توڑنے سمیت دہشت گردی کے 5 مقدمات قائم تھے۔

مظفر گڑھ سے منتخب رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے اپنے خلاف مقدمات قائم کئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے کچہری چوک پر دھرنا دیا، جس کے بعد اپنے 2 ساتھیوں سمیت تھانہ سٹی مظفر گڑھ میں پیش ہوکر خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

ایم این اے جمشید دستی پر سیلاب کے دوران بند توڑنے سمیت دہشت گردی کے الزامات کے تحت 5 مقدمات قائم ہیں۔ سماء

tariff

defeat

exercise

opp

Tabool ads will show in this div