اسٹيج اداکارہ قسمت بيگ کا پوسٹ مارٹم مکمل
لاہور: گزشتہ روز قتل ہونے والی اسٹيج اداکارہ قسمت بيگ کی ميت کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا، اہل خانہ کہتے ہيں ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہيں تھی۔
نہ جانے کسی سے دشمنی تھی ، يا رقم کا کوئی تنازع تھا قسمت بيگ کا قتل کيوں ہوا وجہ تاحال سامنے نہ آسکی ۔
قاتلوں نے ادکارہ پر بارہ گولياں برسائيں گيارہ گولياں ٹانگوں پر لگيں اور ايک فائر ہاتھ ميں لگا تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق خون زيادہ بہنے سے قسمت بيگ کو بچايا نہيں جاسکا ۔
اہل خانہ کے مطابق اداکارہ پر پہلے بھی دو بار حملہ ہوا ليکن کبھی کوئی ملزم سامنے نہيں آيا، مقتولہ کے دو بيٹے ہيں جبکہ چند سال پہلے خاوند سے عليحدگی ہوچکی تھی۔
پوليس نے قاتلانہ حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کيا ہے ساتھ ہی قسمت بيگ کے محافظ علی بٹ کا ابتدائی بيان بھی ريکارڈ کرليا گيا ہے اور تفتيش کو آگے بڑھانے کے لئے مقتولہ کے موبائل ريکارڈ کی چھان بين کی جائے گی ۔ سماء