شکایتں ختم،نواز شریف اور غوث علی شاہ میں صلح ہوگئی
اسٹاف رپورٹ
مدینہ منورہ: مسلم لیگ ن نے سندھ میں دھڑے بندی ختم کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔
مدینہ منورہ میں ن لیگ کے سربراہ نواز شریف سے ملاقات کے بعد غوث علی شاہ کی ناراضگی ختم ہوگئی ہے۔
غوث علی شاہ کو پارٹی قیادت سے شکوہ تھا کہ تنطیم سازی کے موقع پرانہیں نظر انداز کیا گیا اور مرکز میں غیر اہم عہدہ نائب صدارت دے دی گئی ہے۔
جس کے بعد غوث علی شاہ کے حامیوں نے سندھ میں مظاہرے بھی کئے تھے۔ ن لیگ کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود غوث علی شاہ کو نواز شریف سے ملاقات پر آمادہ کیا۔
ملاقات کے دوران نواز شریف نے غوث علی شاہ کو تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا ہے ۔ سماء