پشاور میں فورسز کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، ایف سی اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

 ایڈیٹر

پشاور : پشاور کے علاقے حیات آباد میں سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، بے گناہ طالب علم کی ہلاکت کیخلاف ایف سی اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق حیات آباد میں قبائلی علاقے کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا، گاڑی نہ روکنے پر ایف سی اہلکار نے فائرنگ کردی جس سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ایف سی اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان ساجد شاہ پشاور یونیورسٹی طالب علم تھا، واقعے کیخلاف لواحقین نے پولیس اسٹیشن تاتارہ کے باہر مظاہرہ کیا۔

پولیس نے رپورٹ پر ایف سی اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سماء

India vs Pakistan

فائرنگ

defence

pipeline

ایف سی

Tabool ads will show in this div