قسمت بیگ کا قتل، ساتھی اداکاروں کا پنجاب حکومت کیخلاف احتجاج
لاہور : لاہور میں اسٹیج ڈانسر قسمت بيگ کے قتل کیخلاف اسٹیج اداکاروں نے مال روڈ پر احتجاج شروع کردیا، اطراف کی سڑکیں دونوں اطراف سے بلاک ہوگئیں۔
لاہور میں آج صبح نامعلوم ملزمان نے اسٹیج ڈانسر قسمت بیگ پر حملہ کردیا، ہربنس پورہ کے قریب کار پر فائرنگ سے زخمی اداکارہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم کئی گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ انتقال کر گئیں۔
قسمت بیگ کے انتقال کی خبر ملتے ہی بڑی تعداد میں اسٹیج اداکار مال روڈ پر جمع ہوگئے اور حکومت کیخلاف احتجاج شروع کردیا، اداکاروں نے واقعے کا ذمہ دار شہباز شریف حکومت کو قرار دیا اور وزیراعلیٰ شہباز شریف سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔ سماء