چند سو افراد کے دھرنے نے دنیا میں ملک کا تماشا لگا دیا،وزیراعظم
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں پارلیمنٹ کے ایک ایک رکن کا شکرگزار ہوں، منتخب ایوان نے احتجاجی سیاست کرنے والوں کو بےنقاب کر دیا، چند سو افراد کی لشکر کشی اور دھرنے نے دنیا میں ملک کا تماشا لگا دیا ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ایک بار پھر دھرنے دینے والی جماعتوں پر طنز کے نشتر برسا دیئے، وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہاؤس جمہوریت کی بالا دستی اور آئین کی علامت ہے، اس کی توہین 18 کروڑ عوام کی توہین ہے،
لشکر کشی کرنے والوں نے ریڈ زون پر یلغار کی اور چڑھ دوڑے، پارلیمنٹ کے باہر دھرنے والی جماعتیں لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہی ہیں، لشکر کشی کرنے والے شیر خوار بچوں کو کفن پہنا رہے ہیں، چند سو افراد کی لشکر کشی نے دنیا بھر میں ملک کا تماشا لگا دیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج فساد اور ملک میں انتشار کی کیفیت پیدا کرنے والوں کو بے نقاب کردیا گیا ہے،صحافیوں، دانشوروں، سول سوسائیٹی سب نے یک زبان ہو کر جمہوریت اور آئین کے حق میں ووٹ دیا، اور سب سے زیادہ پاکستان کی باشعور عوام جنہوں نے فساد پھیلانے والے عناصر کو مسترد کیا، یہ جمہوری اداروں کی جیت ہے جنہوں نے فساد اور انتشار پھیلانے والوں کو بے نقاب کرتے ہوئے ناکامی سے دوچار کیا۔
پی ٹی وی کی عمارت پر حملے سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کی عمارت پر حملہ کیا گیا، وہاں ڈنڈوں کے حملے سے املاک کو نقصان پہنچایا گیا، قومی نشریاتی ادارے کی نشریات بند کرکے کے انہوں نے دنیا کو پیغام دیا کہ ملک لاقانونیت کے نرغے میں ہے۔
وزیراعظم کے خطاب کے دوران اراکین کی جانب سے شیم شیم کے نعرے بھی لگائے گئے، تاہم وزیراعظم نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔ خطاب کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم نے پھر خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 34روزسےتقاریرکرکےانتشارپھیلانےکی کوشش کی جارہی ہے، اشتعال انگیزی کےباوجودہرمرحلےپرتحمل کامظاہرہ کیا، شاہراہ دستورپراشتعال انگیزتقریریں کی جارہی ہیں، ایک دن اورایک ہی وقت پارلیمنٹ پریلغارکردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تحریک انصاف کے241میں سے27امیدوارکامیاب ہوئے،55حلقوں پرپی ٹی آئی کےامیدوارساڑھے12فیصدووٹ بھی نہ لےپائے،پی ٹی آئی کوصرف30حلقوں پردھاندلی کاشک تھا، 30میں سے20حلقوں پر ن لیگ کامیاب ہوئی تھی،20حلقےپی ٹی آئی کومل بھی جائیں تو ن لیگ کوفرق نہیں پڑتا، آج342ارکان کی پارلیمنٹ کوکس بنیاد پرگھربھیجناچاہتےہیں،آج342ارکان کی پارلیمنٹ کوکس بنیاد پرگھربھیجناچاہتےہیں،دھرنادینےوالےدھاندلی کاایک بھی ثبوت سامنےنہ لاسکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بنی گالہ میں ملاقات میں عمران خان نےدھاندلی کاذکرتک نہیں کیا،یہ کھیل دنیابھرمیں پاکستان کی رسوائی کاسبب بن رہاہے، ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی ریٹنگ کم کرنےپرغورکررہی ہیں، دھرنےوالوں نےتحریری معاہدوں اورضمانتوں کاپاس نہیں کیا۔ پاکستان کوتماشہ بناکرعوام کےساتھ کھیلاجارہاہے، دھرنادینےوالےعوام سےکس بات کاانتقام لےرہےہیں، قائداعظم نےسامراج کیخلاف جدوجہدمیں بھی سول نافرمانی کوناپسندکیا، کرسی اورعہدےکاکوئی لالچ نہیں، وزیراعظم کامنصب عوام کی امانت سمجھ کرسنبھالا،کوئی لانگ یاشارٹ مارچ ہمیں اپنےمشن سےنہیں ہٹاسکتا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ چندہزارلوگ وزیراعظم کوگھربھیجیں یہ روایت نہیں پڑنےدیں گے، کسی کوجمہوریت پرکلہاڑانہیں چلانےدیں گے، 21ویں صدی کےپاکستان میں صرف آئین وقانون کی حکمرانی ہوگی،حکومت نےانتہائی صبروتحمل کامظاہرہ کیا،شارع دستورکاتقدس بحال کرناکل مشکل تھا نہ آج ہے،پاکستان کوجس کی لاٹھی اس کی بھینس والاجنگل نہیں بننےدینگے۔ سماء